یورپی یونین نے” مشن صوفیہ“کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی

منگل 21 جون 2016 10:15

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) یورپی یونین نے لیبیا اور شمالی افریقہ سے انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے پر مامور اپنے فوجی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک خصوصی اجلاس میں لیبیا کے لیے مقرر نیول مشن کو مزید طاقتور بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اِس کے ساتھ ساتھ اِس مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

یورپی یونین کے اِس خصوصی مشن کا نام ”آپریشن صوفیہ “ہے۔ اِس کی مدت میں 27 جولائی سن 2017 تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ مشن بحیرہ روم سے یورپ کی جانب لیبیا اور شمالی افریقہ سے انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے پر مامور ہے۔ اسی مشن کے تحت لیبیا کے کوسٹ گارڈز کو جدید تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج لکسمبرگ میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :