دیپال پور،طور خم بارڈر پر افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ

شدید زخمی جوان قمر عباس بھی شہید ہو گئے،آبائی گاؤں میں سپرد خاک

منگل 21 جون 2016 10:07

دیپال پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء) طور خم بارڈر پر افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پاک آرمی کے جوان قمر عباس بھی شہید ہو گئے۔ شہید کو فوجی اعزاز کے بعد ان کے آبائی گاؤں میر امان اللہ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈ پر سرحدی گیٹ تعمیر کرنے کے دوران افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ سے آرمی میجر شہید اور چھ نوجوان زخمی ہوئے تھے جبکہ تیرہ عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے زخمی پاک آرمی کے جوانوں میں گزشتہ روز فوجی جوان قمر عباس بھی شہید ہو گیا جسے لاہور میں فوجی اعزاز کے بعد ان کے آبائی گاؤں میر امان اللہ دیپال پور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :