لاہور، حساس اداروں نے ائیر پورٹ سے گرفتار دہشت گرد خاتون سے تحقیقات شروع کر دیں،اہم انکشاف متوقع

پیر 20 جون 2016 09:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)لاہور ایئر پورٹ سے فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث گرفتار ہونیوالی مسرت بانو سے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق مسرت بانو سے اہم انکشافات کی توقع ہے اور مزید گرفتاریاں ملنے کا بھی امکان ہے یادرہے کہ گزشتہ روز ایرانی ایئر لائن کے ذریعے مشہد سے لاہور آنیوالی مسرت بانو جوکہ سرگودھا پولیس کو مطلوب تھی کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور اہم پوچھ گچھ کے بعد اسے سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا تھا جہاں پر سرگودھا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس سے تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :