چھ مہینوں بعد فلڈ فارکاسٹنگ وارننگ سسٹم دوبارہ بحال ہو گیا

پیر 20 جون 2016 09:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)چھ مہینوں کے بعد فلڈ فارکاسٹنگ وارننگ سسٹم (ڈبلیو ڈبلیو ایف ایس) برائے نالہ لئی مون سون سے قبل ہی بحال ک ردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے طمابق یہ سسٹم نومبر2015ء میں غیر فعال ہو گیا تھا کیونکہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ نے اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ کو فریکوئنسی الاٹ کر دی تھی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ کیونکہ یہی فریکوئنسی دوسرے پروجیکٹ کو دی گئی تھی جس سے ریڈیو ٹیلی ہسٹری سسٹم نالہ لئی پر غیر فعال اور خراب ہو گیا۔ وزارت داخلہ اور فریکوئنسی بورڈ نے معاملے کو ہلکا لیا۔ اب جبکہ مون سون جولائی میں شروع ہو رہی ہے معاملہ انتہائی سنجیدہ ہو گیا ہے۔