عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انکو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،شہباز شریف

دھرنے دینے والے ملک وقوم کیساتھ مخلص نہیں،عوام کوسستے نرخوں پر اشیاء خوردنوش اور ادویات کی مفت فراہمی کیلئے مزید رقم مختص کی گئی ہے،رمضان بازاروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں گفت رمضان بازاروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتکو

پیر 20 جون 2016 09:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور انکو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتائی وغفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی دھرنے دینے والے ملک وقوم کیساتھ مخلص نہیں عوام کوسستے نرخوں پر اشیاء خوردنوش اور ادویات کی مفت فراہمی کیلئے مزید رقم مختص کی گئی ہے تاکہ غریب آدمی کو تمام سہولیات اس کی دہلیز پر مل سکیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی سی او ارقم طارق ،ڈی پی اور سرفرا ز خان ورک ،اے ڈی سی راؤ یاض ،جی اے آر مظہرسرور گجر ،ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم بھٹی ،ٹی ایم او فدا میر ،ڈاکٹر اعدنا ن قیصر ،ضلعی صدر جنرنلسٹ ایسوسی ایشن چوہدری الیاس گجر کے علاوہ دیگربھی موجود تھے میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کی بقاء ،سلامتی ،خودمختاری کی جنگ لڑ رہی ہے ملک وقوم کے لئے ترقیاتی منصوبہ جات اور آئند ہ نسلوں کیلئے مفت تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مگر حکومت مخالف لوگ نت نئے ڈائیلاگ بول کر عوام کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر عوام باشعور ہوچکے ہیں اب انکے جھانسے میں نہیںآ ئیں گے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تما م ڈی ایچ کیو ہستپالوں میں سٹی سکین مشینوں کی تنصیب اور ہسپتالوں کی ویسٹ کو کار آمد بنانے کیلئے ٹرینڈر کیے جائیں گے ہسپتالوں میں مونٹرنگ کے لئے ایک علیحدہ ونگ قائم کردیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے وزیر اعلی نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹے چینی سمیت مختلف اشیاء کو اربوں روپے کی سبسٹڈی دی گئی ہے جس کے ذریعے عوام کو رعائتی نرخوں پر اشیاء مل رہی ہیں انہوں نے ڈی سی اوارقم طارق اور ڈی پی او سرفراز خان ورک کی سحری کے وقت مختلف منڈیوں میں بولی کے وقت موجودگی کو سراہا اور انکی ٹیم کو شاباش دی جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات فزیشن ڈاکٹر عدنان قیصر کی ڈیوٹی کو بھی سراہتے ہوئے اللہ سے دعا کی کے اللہ تعالی عدنان جیسے ڈاکٹر پیدا کرے جو اپنی ڈیوٹی کوخدمت اور فرض سمجھ کر انجام دیں وزیر اعلی رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات اور سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ۔