ادویات کی قیمتیں آئندہ ماہ سے دوبارہ بڑھائی جائیں گی

قیمتوں میں یکساں اضافے کے لئے عمل شروع ہو چکا ہے ، فارما بیورو ایگزیکٹو ڈائریکٹر

پیر 20 جون 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) پندرہ سال کے بعد پچاس ہزار ادویات کی قیمتیں آئندہ ماہ سے دوبارہ بڑھائی جائیں گی۔ وزارت قومی صحت عامہ ( این ایچ ایس ) اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری قیمتوں کے عشاریئے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو قیمتوں میں اضافے کے لئے زیر غور لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فارما بیورو ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ شمس الحق نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ قیمتوں میں یکساں اضافے کے لئے عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا ک سی پی آئی صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کر رہی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیمتوں کو خود کار نظام کے تحت بڑھایا جائے بجائے کہ حکومتی اجازت حاصل کی جائے ۔