حاجیوں کا پیسہ کھانے والے ہم سے کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

ملک دھرنے دے کر بند کرنے سے نہیں کام کرنے سے ترقی کرتا ہے،خطاب

پیر 20 جون 2016 09:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حاجیوں کا پیسہ کھانے والے ہم سے کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ملک دھرنے دے کر بند کرنے سے نہیں کام کرنے سے ترقی کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک پل اور سندھ میں ایک میٹرو نہیں بنا سکتے ۔ مسلم لیگ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں، یہا ں ریلوے کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہمارا احتساب کریں گے۔

ملک بند کرنے سے نہیں ملک چلانے سے کام چلے گا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے اختلاف اپنی جگہ مگر وہ دانشمند شخص ہیں ۔ آصف علی زرداری اپنی دور اندیشی سے معاملات کو سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کرپشن کی بات کرتے ہیں ذرا پیچھے مڑکر اپنا ریکارڈ بھی دیکھیں کہ ان کے دور میں حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

ملک بند کرنے سے کام نہیں چلے گا ملک چلانے سے کچھ بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی او آر پر بات کرنے کو تیار ہیں مگر کونسی اپوزیشن سے بات کریں۔ ایک جماعت سندھ، دوسری خیبرپختونخواہ میں حکمران ہے یہ کون سی اپوزیشن ہے۔ جتنے چاہیں احتجاج کر لیں مگر فیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہے۔ تاہم ہماری ٹانگوں کو نہ کھینچا جائے۔ کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سے کے پی کے میں ایک پل نہیں بن اور سندھ میں ایک میٹرو نہیں بنتی آپ بھی شہباز شریف سے کارکردگی میں آگے نکل جائیں ہمیں اعتراض نہیں۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں ریلوے کی آمدن18سے36ارب تک پہنچا دی گئی ہے۔ ریلوے کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔ 15ماہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نیا ریلوے اسٹیشن کا کام شروع کریں گے۔ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیانتدار اہلکاروں کی محنت سے ہی ریلوے اپنے پاؤ پر کھڑی ہو چکی ہے۔ نارووال، بہاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ 10لاکھ پاکستانیوں کا روزگار ریلوے سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :