سیکری خارجہ کا خفیہ دورہ چین ،بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی

ایس جے شنکر نے 16 جون کو دو روزہ دورہ کیا ،چینی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں

پیر 20 جون 2016 10:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) بھارتی وزارت خارجہ نے سیکرٹری خارجہ کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس جے شنکر 16,17جون کو بیجنگ گئے تھے جہاں انہوں نے چینی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں کے دوران بھارتی سیکرٹری خارجہ جے ایس شنکر نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے چین کی حمایت حاصل کرنے کے لئے چینی حکام سے جامع گفتگو کی۔ واضح رہے کہ چینی حکومت این ایس جی م یں بھارتی رکنیت کے شدید مخالف رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی مگر بھارتی وزارت خاجہ خبر کی تصدیق کرنے سے گریز کر رہی تھی۔نیوکلیئر سپلائر گروپ کا آئندہ اجلاس 24جون کو کوریا کے شہر سیؤل میں ہو گا

متعلقہ عنوان :