افطاری کے بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب، جسمانی جھٹکوں ،ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کے خطرات میں اضافہ بڑھ جاتا ہے، رپورٹ

پیر 20 جون 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب، جسمانی جھٹکوں ،ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ترکی میں گیرزن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دران افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں جسمانی جھٹکوں ،ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،رمضان المبارک میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے،یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں دل کے امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے،تاہم افطار کے تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پر ایسا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اگرجسم کو 12سے 16گھنٹے تک تمباکو نوشی سے دور رکھا جا سکتا ہے تو یہ عمل سال بھر بھی ہو سکتا ہے، رمضان المبارک کے دوران تمباکو نوشی سے اجتناب کیا جائے تو اس پر مکمل جھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے،