اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں اثاثے بیٹوں کو تحفہ کے طور پر دے دیئے، عدالتی ریکارڈ میں انکشاف

پیر 20 جون 2016 09:58

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں اربوں روپے کے اثاثے بنانے کے بعد اپنے بیٹوں کو تحفہ میں دے دیئے تھے اس بات کا انکشاف ایک عدالتی دستاویزات میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں اثاثے بنکوں سے قرضہ لے کر اور اپنی کمائی کے ذریعے بنائے تھے لیکن بعد میں اثاثے اپنے دونوں بیٹوں کو تحفہ کے طور پر دے دیئے۔

وزیر خزانہ کے بیٹوں کو تحفہ کے طورپر اربوں روپے کے اثاثے دینے بارے مقامی عدالت اہم فیصلہ کرے گی۔ دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسحاق ڈار نے یہ اثاثے جن میں فلیٹ، عالی شان محلات وغیرہ شامل ہیں مشرف دور کے ابتدائی دنوں میں خریدے تھے ۔ اسحاق ڈار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ اثاثے انہوں نے بیٹوں سے اربوں روپے کے فنڈز ادھار لے کر بنائے ہیں۔