ریاض فتیانہ نے نئی سیاسی جماعت ”عوام لیگ“ کے نام کا اعلان کر دیا

اتوار 19 جون 2016 10:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)ریاض فتیانہ نے نئی سیاسی جماعت ”عوام لیگ“ کے نام کا اعلان کر دیا۔ جماعت میں چاروں صوبوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کی شخصیات عنقریب شمولیت اختیار کریں گی، اگست میں لاہور میں جلسہ عام کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جماعت کا قیام چاروں صوبوں میں دورے کرنے کے بعد باہمی مشاورت کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔پارٹی پرچم کا اعلان بھی ماہ اگست میں لاہور کے آل پاکستان جلسہ میں کیا جائیگا۔ جماعت میں تمام طبقوں کو نمائندگی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :