فلوجہ کے بعد فورسز کی نگاہیں موصل پر ہیں، عراقی وزیر دفاع

اتوار 19 جون 2016 11:02

فلوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)فلوجہ شہر پر قبضے کے بعد عراقی فوج نے موصل شہر کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ عراقی وزیردفاع خالد العبیدی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا کہ فلوجہ شہر کا زیادہ تر حصہ اب سرکاری فوج کے کنٹرول میں ہے، جب کہ موصل شہر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات اہم ہے کہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیرقبضہ علاقوں میں موصل سب سے اہم اور بڑا شہری علاقہ ہے۔ خالد العبیدی نے بتایا کہ نینوا صوبے کی آزادی کے لیے عسکری آپریشن کا دوسرا حصہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب سرکاری فوج قیارہ کے علاقے کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے، جہاں سے موصل کے خلاف بڑی عسکری کارروائی شروع کیا جائے گی۔

متعلقہ عنوان :