برطانوی قانون ساز کا مبینہ قاتل عدالت میں پیش

اتوار 19 جون 2016 11:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)برطانوی خاتون قانون ساز جو کوکس کے مبینہ قاتل نے ہفتے کے روز عدالت میں اپنی پہلی پیشی کے دوران کوکس کو ’غدار‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے سے متعلق ریفرنڈم مہم میں پیش پیش کوکس کی ہلاکت کے بعد مہم تیسرے روز بھی معطل رہی۔ 52 سالہ ملزم تھومس مائر نے عدالت میں پیش ہونے پر ’غداروں کی موت اور برطانیہ کے لیے آزادی‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جب ملزم سے نام، تاریخ پیدائش اور پتا پوچھا تو مائر خاموش رہا۔ پیر کے روز اس ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :