عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپٹ تھے، دونوں دھرنوں سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا ،خورشید شاہ

پانامہ لیکس پر اس حد تک نہیں جائیں گے کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے انکوائری کمیشن نہ بنا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے ، فیصلہ عید کے بعد ہو گا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 19 جون 2016 10:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپٹ تھے دونوں دھرنوں سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچا ۔ پانامہ لیکس پر اس حد تک نہیں جائیں گے کہ تیسری قوت کو مداخلت کا موقع ملے، انکوائری کمیشن نہ بنا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے ۔ فیصلہ عید کے بعد ہو گا ۔ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں اور ان کا علاج ہو رہا ہے وہ پاکستان بھی آنا چاہتے ہیں پارٹی نے انہیں فی الحال آنے سے روکا ہے ان کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست ویڈیو پر افسوس ہے ویڈیو جاری کرنے میں وزارت داخلہ کا ہاتھ ہے اگر حکومت کاہاتھ نہیں تو بتا دے ۔

ہم نے اپنے دور میں اسٹیبلشمنٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنایا انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لائی جاتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف پر مستعفی ہونے کا اخلاقی دباؤ بڑھ جائے گیا ہے نواز شریف اور ان کے بچوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خود کہا تھا کہ ہم احتساب کے لئے خود پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن نہ بننا بدقسمتی ہو گی انکوائری کمیشن نہ بنا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے ۔

اس سے بچنا چاہئے حکومت کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کو سڑکوں پر نہ بھیجے ہم عدلیہ میں بھی جا سکتے ہیں جو فیصلہ کریں گے عید کے بعد ہی کریں گے ۔ہمارے احتجاجی لائحہ عمل کا اختیار حکومتی رویئے پر ہو گا متحدہ اپوزیشن نے فی الحال سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا صرف عمران خان نے کہا ہے سولو فلائٹ عمران خان کے لئے اچھا نہیں ہے ہم ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے تمام اختیارات بلاول کو دے دیئے ہیں تمام فیصلے بلاول بھٹو زرداری کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہم نے احتساب کا ایکٹ بنایا تھا نواز شریف اور خواجہ آصف کو بھی دکھایا لیکن چودھری نثار جو اپوزیشن لیڈر تھے رکاوٹ بن گئے انہوں نے کہاکہ نیب کو پانامہ پیپرز پر سوموٹو ایکشن لینا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قیادت کے بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹس نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے سکرپت کے تحت تھے ان دھرنوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ۔ پیپلزپارٹی کبھی اس حد تک نہیں جائے گی تیسری قوت کو موقع ملے اور جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جائے ۔