وزیراعظم عید سے قبل وطن واپس آجائینگے ، عابد شیر علی

پاک چین کی قربت کو کچھ ممالک پسند نہیں کرتے وہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں ، مسلح افواج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ، رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس احتساب بیورو بلاوجہ میری کردار کشی کررہی ہے مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ، رانا مشہود

اتوار 19 جون 2016 10:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی قربت کو کچھ ممالک کو پسند نہیں آرہی چنانچہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو شہہ دیکر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں اس میں مکمل ناکامی ہوگی ، مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کے دوران رانام مشہود احمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی صورت میں مائنس ون اور ٹو فارمولہ تسلیم نہیں رے گی ، وزیراعظم نوا زشریف عوام کی دھڑکنوں میں رہتے ہیں اور عید سے چندروز قبل پاکستان پہنچ جائینگے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ مسلح افواج اور سول حکومت ایک پیج پر ہے دو سال کے ضرب عضب میں جس طرح کامیابی حاصل کی گئی ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگر اداروں نے ضرب عضب کے دوران جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی وزیر مملکت پانی و بجلی نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں گوادر پورٹ کی کامیابی کو نہیں دیکھنا چاہتی مگر نواز شریف ہر صورت میں گوادر پورٹ اور دیگر پراجیکٹس کو اپنی حکومت میں نہ صرف مکمل کروائینگے بلکہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیت جائینگے آئندہ سال ملک کی تمام صنعتوں کو گیس سپلائی مکمل دی جائے گی اور دو ہزار اٹھارہ تک جو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کیاجائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد نے کہا کہ ان کیخلاف کسی بھی قسم کا کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے جبکہ احتساب بیورو بلاوجہ ان کی کردار کشی پر لگا ہوا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے چیئرمین نیب کو جواب دینے کیلئے تین نوٹسز بھی بھجوائے ہیں مگر انہیں معلوم ہے نیب کس کی ایماء پر یہ سب کچھ کررہا ہے وقت آنے پر تمام حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا زندگی میں ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی انہوں نے کہا کہ ملک میں چند سیاسی جماعتیں جو ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں وہ پاکستان دشمنی پر مبنی ہیں یہ لوگ کسی صورت نہیں چاہتے ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کیلئے پنجاب حکومت نے جو کوشش کی ہے کہ اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں