نیب نے بلوچستان میگاکرپشن میں گرفتارسابق سیکریٹری خزانہ کی کراچی میں کروڑوں مالیت کی جائیدادکاسراغ لگالیا

مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست سلیم شاہ کے ڈیفنس کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے12بنگلوں اور ان بنگلوں میں موجود درجنوں قیمتی گاڑیوں، سونے اوراہم دستاویزات ،نیب نے کراچی میں مشتاق رئیسانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں

اتوار 19 جون 2016 10:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء )نیب بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست سلیم شاہ کے ڈیفنس کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے12بنگلوں اور ان بنگلوں میں موجود درجنوں قیمتی گاڑیوں، سونے اوراہم دستاویزات کا سراغ لگا لیا نیب نے کراچی میں مشتاق رئیسانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں تفصیلات کے مطابق نیب نے کراچی میں بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں نیب حکام اور اہلکاروں کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے نیب نے مشتاق رئیسانی کے دست راست سلیم شاہ کے ڈیفنس کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے12بنگلوں اور ان میں موجود قیمتی گاڑیوں اور دیگر سامان کو تحویل میں لیکر ضبط کر لیا ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کرپشن کی کمائی سے ملک بھر میں جائیدادوں اور قیمتی گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار بھی کیا کرتے تھے جس میں انھوں نے کرپشن کی کمائی کے اربوں روپے انوسٹ کئے ہوئے ہیں مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی اور ان کے دست راست کے پکڑے جانے سے ملک بھر میں ان کا کام اور کاروبار مکمل طورپر ٹھپ ہو گیا ہے جس کے بارے میں نیب نے کھوج لگانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :