مسلم لیگ ن کے 84 ارکان کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

ارکان نے زراعت کے حوالے سے 3تجاویز دیں فنانس بل کا حصہ نہ بنانے پر واک آؤٹ کیا،وزیردفاع منا کر واپس لائے

ہفتہ 18 جون 2016 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) مسلم لیگ نواز کے 84 اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر خزانہ کے بجٹ بحث تقریر سمٹنے کے دوران ایوان زریں سے واک آؤٹ کیا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف حامی اراکین کو منا کر واپس لائے، جمعہ کو ایوان زریں کے اجلاس کے دوران نماز جمعہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پر جاری بحث کو سمیٹنا شروع کیا تو رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کورم پورا نہ ہونے کی نشانہ دی کی اس دوران حکومتی وزیر ممبران کو اجلاس میں واپس لانے کی تگ و دو کرتے رہے، اس دوران پتا چلا کہ مسلم لیگ نواز کے 84 اراکین نے گزشتہ روز زراعت کے حوالے سے 3 تجاویز کو فنانس بل کا حصہ بنانے کے تجویز دی تھی، جس میں ناکامی کی وجہ سے اراکین قومی اسمبلی نے کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کورم کو پورا کرنے کیلئے وفاقی وزیر دفاع وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیگی اراکین کو منا کر واپس لائے۔