حویلی لکھا کے علاقے مال منڈی میں بہو نے 70سالہ ساس کا ناک کاٹ دیا

ہفتہ 18 جون 2016 09:50

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) حویلی لکھا کے علاقے مال منڈی میں بہو نے 70سالہ ساس کا ناک کاٹ دیا جسے زخمی حالت میں لاہور کے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ بچوں کی ماں صائمہ بی بی نے کا جھگڑا اپنی ساس زلیخا بی بی کے ساتھ رہتا تھا گزشتہ روز جب گھر میں کوئی مرد نہیں تھا تو اس نے اپنی ضعیف ساس کو کمرے میں بند کرکے تیز دھار آلے سے ان کی ناک کاٹ دی جسے شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزمہ صائمہ فرار ہوگئی