کامسیٹس یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ہارون الرشید کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی، ملازمت سے برطرف

ہارون الرشید کو این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے بھی ہٹائے جانے کا امکان

ہفتہ 18 جون 2016 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء )کامسیٹس یونیورسٹی کے پروریکٹر ہارون الرشید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری میں چربہ سازی ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ، نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو کامسیٹس یونیورسٹی کے پروریکٹر ہارون الرشید کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

ہارون الرشید کی پی ایچ ڈی کی ڈگری میں چربہ سازی ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید کو بورڈ آف گورنر نے اپنے اجلاس میں طلب کیا لیکن پیش نہیں ہوئے تھے۔ پرسٹن یورنیورسٹی نے 6جون کو ہارون الرشید کی پی ایچ ڈی کی ڈگری معطل کر دی تھی کیونکہ ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری میں 72فیصد چربہ سازی ثابت ہوئی۔ ہارون الرشید کی پی ایچ ڈی کی ڈگری میں جعل سازی پر این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ستمبر2015میں ہارون رشید کی چربہ سازی پکڑی تھی انہیں یہ پی ایچ ڈی کی ڈگری 2006میں ایوارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :