نیمبیا نے بھارت کو یورینیم کی افزودگی کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 18 جون 2016 10:57

وندھو ئیک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) نیمبیا نے بھارت کو یو رینیم کی افزودگی کی یقین دہانی کرائی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دورے پر آئے ہوئے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کے نیمبیا کے ہم منصب ہیگ گینگوب نے کہا کہ بھارت جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ہم قانونی راستے دیکھیں گے کہ بھارت ہماری یورینیم کو کہاں استعمال کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے پاس وسائل ہیں تاہم ان کا استعمال ہم اس لئے نہیں کرسکتے ہمیں جوہری ہتھیار بنانے پر دسترس نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ان وسائل سے مستفید ہوسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بھارت کو یورینیم افزودہ کرنے کے قانونی راستوں پر غور کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ہے

متعلقہ عنوان :