امریکہ میں مشروبات پرپہلی مرتبہ سوڈا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

ہفتہ 18 جون 2016 10:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء)امریکہ میں مشروبات کی صنعت کی کڑوڑوں ڈالر کی مہم کے باوجود فلاڈیلفیا میں کاربونیٹیڈ مشروبات پر پہلی مرتبہ اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔فلاڈیلفیا امریکہ کا پہلا شہر ہے جہاں ’سوڈا ٹیکس‘ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹیکس کے حق میں سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ سوڈا مشروبات پر ٹیکس لگانے سے 15 لاکھ کی آبادی کی صحت بہتر ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹیکس کے مخالف افراد کا کہنا ہے کہ اس سے کاروبار اور غریب افراد متاثر ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جنوری سے ہو گا اور امید ہے کہ سوڈا ٹیکس سے شہری حکومت نو کڑوڑ ڈالر ملیں گے۔ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے شہر کے میئر جم کینی کا کہنا تھا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن کمیونٹی سکولز اور تفریحی مراکز پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :