ملکہ الزبتھ نے شہزادہ ویلیئم کو جھاڑ پلا دی

برطانوی شہزادہ ویلیئم دو بچوں کا باپ اور مستقبل کا بادشاہ لیکن شاہی اداب سے نا واقف نکلا

ہفتہ 18 جون 2016 10:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) برطانوی شہزادہ ویلیئم دو بچوں کا باپ اور مستقبل کا بادشاہ لیکن شاہی اداب سے نا واقف نکلا۔ ملکہ الزبتھ نے سلامی کے دوران بیٹھنے پر شہزادہ ویلیئم کو جھاڑ پلا دی۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ کی نوے ویں سالگرہ کے حوالے سے رائل ایئر فورس کے طیارے ملکہ الزبتھ کو سلامی پیش کر رہے تھے جبکہ شاہی خاندان بکھنگم پیلس کی بالکونی سے سلامی کا نظارہ کر رہا تھا۔اس دوران شہزادہ ویلیئم اپنے بیٹے جارج سے باتیں کرتے ہوئے بیٹھ گیا۔ ملکہ کچھ دیر شہزادے کو دیکھتی رہی جب وہ نہ اٹھا تو ان کو کندھے سے ہلا کر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی۔