اسلام آباد، افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد کا کل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی حکام سے سرحدی کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کرینگے

ہفتہ 18 جون 2016 10:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) افغانسان کے اعلیٰ سطح کا وفد کل اتوار کو پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے ۔ افغان اعلیٰ سطح وفد پاکستانی حکام سے سرحدی کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان اعلیٰ سطح وفد کل اتوار کو پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے وفد میں افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سمیت دیگر ا ہم ارکان شامل ہونگے افغان وفد پاکستانی حکام کیساتھ سرحدی کشیدگی بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر معاملہ پر تبادلہ خ یال کرے گا واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی