مسلم لیگ (ن) کی جماعت اسلامی سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ویلی کی ایک نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی،آصف کرمانی

جمعہ 17 جون 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جماعت اسلامی سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ویلی کی ایک نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے جبکہ سردار خالد ابراھیم کی پارٹی جموں و کشمیر پی پی سے مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ دوجماعتی انتخابی اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سردار خالد ابرہیم کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں دیکھنا چاہتے ہیں اور سردار خالد ابراہیم سے مکمل رابطے میں ہیں مسلم لیگ ن کا جموں کشمیر پیپلزپارٹی سے اتحاد برقرار ہے جبکہ جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے۔