چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیلئے حکومتی وکیل سے دلچسپ مکالمہ

جمعہ 17 جون 2016 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء )چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیلئے حکومتی وکیل سے دلچسپ اور مزاح بھرے مکالمہ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا گردیزی صاحب تاریخ پیدائش میں تبدیلی کیسے ہو سکتی ہے۔ہمیں بھی کوئی طریقہ بتا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے حکومتی وکیل نایاب گردیزی سے محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر شاہ جہان کی تاریخ پیدائش میں رد وبدل سے متعلق مقدمہ میں ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ گردیزی صاحب تاریخ پیدائش میں درو بدل کے لئے حکومتی وکیل اور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں مزاح بھرے مکالموں کا تبادلہ ہوا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ گردیزی صاحب تاریخ پیدائش میں تبدیلی کیسے ہو سکتی ہے۔ہمیں بھی کوئی طریقہ بتا دیں۔ اس قسم کے مشورے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے اسی سال ریٹائرڈ ہو نا ہے۔

متعلقہ عنوان :