ڈالر گرل ایان علی بھی ٹویٹ کرنے لگیں

مجھے روکنے والوں کو مشرف کو روکنا چاہیئے تھا، چوہدری نثار پر طنز

جمعہ 17 جون 2016 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء)ڈالر گرل ایان علی بھی ٹویٹ کرنے لگیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو مشرف کو روکنا چاہیئے تھا۔ ایک لڑکی کو روک کر سپر ہیرو نہیں بنا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ماڈل گرل ایان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ پر عدالتی حکم نہیں وزارت داخلہ کے احکامات اہم سمجھے جاتے ہیں ۔ جن لوگوں نے مجھے روکا ہے وہ مشرف کو روکتے ایک لڑکی کو روک کر کوئی سپر ہیرو نہیں بن سکتا۔