امریکی وزیر خارجہ کا ڈنمارک کے انتہائی شمالی علاقوں کا دورہ

جمعہ 17 جون 2016 10:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج ناروے پہنچ رہے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کیری اس دوران ملک کے انتہائی شمالی علاقے میں جا کر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے حالات کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ ایک تحقیقاتی مرکز اور بلومل اسٹرینڈ گلیشیئر بھی جائیں گے، جو حالیہ برسوں میں برف پگھلنے سے نمایاں طور پر سکڑ گیا ہے۔ ڈنمارک کے بعد کیری جمعے کے روز برف پوش دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے گرین لینڈ بھی جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ رواں برس ستمبر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ایک اجلاس کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :