عراق و شام میں یزیدیوں کو آئی ایس سے بچایا جائے، اقوام متحدہ

جمعہ 17 جون 2016 10:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء)اقوام متحدہ کے مطابق جہادی تنظیم داعش یزیدیوں کی نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری سے شام و عراق میں اس مذہبی اقلیت کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں یزیدیوں کو ان عسکریت پسندوں کے رحم و کرم پر بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے اور آئی ایس کے جنگجو ان افراد پر ہر طرح کے مظالم ڈھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :