صدر اوباما نے دلائی لاما سے ملاقات کر کے اپنا وعدوں کی خلاف ورزی کی، دو طرفہ تعاون کو نقصان پہنچے گا،چین

جمعہ 17 جون 2016 10:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) چین نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے تبتی رہنما دلائی لاما سے ملاقات کر کے اپنا وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے اس اقدام سے چین امریکا دو طرفہ تعاون کو نقصان پہنچے گا۔وائٹ ہاوٴس میں دلائی لامہ کے ساتھ اوباما کی "نجی ملاقات" پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ تبت کے امور چین کی داخلی امور ہیں اور کوئی غیر ملکی ملک میں مداخلت کرنے کا حق نہیں رکھتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ امریکی صدر نے تبت کو چین کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کرنے،علیحدگی پسندی اور تبت کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے، تبت کی آزادی کی حمایت ، علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت ہے،انھوں نے کہا کہ صدر اوباما نے ان سے ملاقات چاہے جن حالات میں بھی کی ہو لیکن اس سے چین امریکہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ چین نے امریکا کے ساتھ اس ملاقات پر سفارتی سطح پر شدید احتجاج کیاہے۔لو نے کہا کہ 14ویں دلائی لامہ ایک خالصتا مذہبی شخصیت نہیں بلکہ ایک سیاسی جلا وطن ہیں اوروہ مذہب کی آڑ میں چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔صدر اوباما اپنے اقتدار میں آنے کے بعد 80 سالہ روحانی پیشوا سے چار بار ملاقات کر چکے ہیں ۔بدھ کے اجلاس میں انہوں نے وائٹ ہاوٴس کے تاریخی’میپ روم‘ میں دلائی لامہ سے ملاقات کی، اجلاس پریس کے لئے بند تھا.تبت کے روحانی رہنما نے ملاقات کے بعد وہاں موجود میڈیا سے بھی بات نہیں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :