سینٹ میں اپوزیشن سینیٹرز نے مغربی روڈ پر غلط بیانی کی ہے ،احسن اقبال
بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،ثابت کر دیں تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا ، سی پی کی مخالفت کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں، عمران خان اور طاہر القادری سگے بھائی ہیں ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی
جمعہ 17 جون 2016 10:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن سینیٹرز نے مغربی روڈ پر غلط بیانی کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اگر یہ ثابت کر دیں تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔ سی پی کی مخالفت کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ہیں اور کسی مخصوص ایجنڈہ کے تحت مخالفت کی جا رہی ہے ۔
عمران خان اور طاہر القادری سگے بھائی ہیں اور پاکستان کے خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنے کے ماہر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصوبہ بندی کمیشن میں پریس بریفنگ کے دوران کیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ سینٹ کے فلور پر کھڑے ہو کر سینیٹرز نے سی پیک کے حوالے سے بے بنیاد اور غلط بیانی کرتے رہے ہیں اور مغربی روٹ کے نام پر عظیم منصوبہ کو متنازعہ کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ قابل افسوس اور تکلیف دی ہے انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے سینٹ کے اندر خطاب کے دورن کہا ہے کہ مغربی روٹ کے لئے 100 ارب روپے آئندہ بجٹ 2016-17 میں مختص کئے گئے ہیں اگر یہ ثابت کریں کہ مغربی روٹ کے لئے صرف 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تو میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا انہوں نے کہا کہ سی پیک کو متنازعہ کرنے کی کوشش ایک مخصوص ایجنڈا کے تحت کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس منصوبہ کی اہمیت پر تشویش ہے اور متعدد ممالک عظیم منصوبہ کو ناکام کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سی پیک کے مخالفوں کے سامنے کھڑے ہو کر عوامی ترقی کے لئے منصوبہ کو کامیاب بنائیں گے اور پاکستان کے خوشحالی کے مخالف افراد غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی روٹ کے لئے فنڈز کم مختص کئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیاسی رہنماؤں کو آن بورڈ لے کر تمام تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو اعتماد میں لیا جائے گا انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری دونوں سگے بھائی ہیں اور دونوں پاکستان کی خوشحالی کے مخالف ہیں جب پاکستان میں خوشیاں آتی ہیں تو یہ دونوں دھرنوں کے ذریعے خوشیاں ریزہ ریزہ کر دیتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ آف شور کمپنیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان میں سیاسی شور ڈرامہ ہے اور اس حوالے سے ایک ایشو بنایا جا رہا ہے پاکستان کی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ الیکشن 2018 میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 17 جون 2016 کی مزید خبریں
-
کوئٹہ،مشتاق رئیسانی کیس میں گرفتارٹھیکیداراسدشاہ وعدہ معاف گواہ بننے پررہا
-
ڈالر گرل ایان علی بھی ٹویٹ کرنے لگیں
-
سابق(ن)لیگی ایم این اے عبداللہ شاہ بخاری کا بیٹوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ،شاہ محمود قریشی سے معا ملات طے
-
اٹک،روزہ خوری کے شبے میں افغانیوں نے ڈنڈوں سے ایک شخص کوشدیدزخمی کردیا
-
انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت نے بیٹی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش کو آگ لگانے کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کرتے ہوئے مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو منتقل کر دیا
-
چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا تاریخ پیدائش میں ردوبدل کیلئے حکومتی وکیل سے دلچسپ مکالمہ
-
مسلم لیگ (ن) کی جماعت اسلامی سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ویلی کی ایک نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی،آصف کرمانی
-
2018 تک ملک بجلی میں خود کفیل ہو جائیگا،عابد شیر علی
-
قومی اسمبلی کے دو،پنجاب اسمبلی کے دو اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی
-
اسحاق ڈارآج قومی اسمبلی میں آئندہ بجٹ پر جاری بحث کو سمیٹیں گے
-
بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت سے جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا،تمام ایشیاء پیسفک خطے کی سلامتی اور امن خطرے میں پڑ جائے گا،چین
-
صدر اوباما نے دلائی لاما سے ملاقات کر کے اپنا وعدوں کی خلاف ورزی کی، دو طرفہ تعاون کو نقصان پہنچے گا،چین
-
بالی ووڈ ادکارہ و ماڈل گرل پوجا مشرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-
عراق و شام میں یزیدیوں کو آئی ایس سے بچایا جائے، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیر خارجہ کا ڈنمارک کے انتہائی شمالی علاقوں کا دورہ
-
اورلینڈو حملے میں زندہ بچ جانے والی 20 سالہ لڑکی کے چونکا دینے والے انکشافات
-
چین، بارشوں اور سیلاب کے باعث تیرہ افراد ہلاک، ہزاروں لاپتہ
-
ایران، اسلامی انقلابی گارڈ کی فائرنگ، نو دہشتگرد اور دو اہلکار ہلاک
-
پاکستان کا طورخم بارڈر کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی گیٹ بنانے کا اعلان
-
سندھ اسمبلی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل
-
پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے، خواجہ آصف
-
امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈز میں کمی کی ترامیم کی قرارداد مسترد کر دی
-
مریم نواز شریف کی جنرل راحیل شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد
-
پاک افغان بارڈر پر بارڈر منیجمنٹ کرنا ہماری سلامتی کیلئے بہت ضروری ہے، خواجہ آصف
-
تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط کیلئے کوشاں ہیں، خرم دستگیر خان
-
سینٹ میں اپوزیشن سینیٹرز نے مغربی روڈ پر غلط بیانی کی ہے ،احسن اقبال
-
سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
-
راضی نامہ کیس ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.