پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے، خواجہ آصف

پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاء تاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے، پانچویں 2 روزہ جوائنٹ کمیشن (جے سی) تجارتی و تکنیکی اور اقتصادی پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب

جمعہ 17 جون 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے، پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاء تاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار خواجہ اظہار نے پانچویں 2 روزہ جوائنٹ کمیشن (جے سی) تجارتی و تکنیکی اور اقتصادی پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجکستان کے وزیر برائے پانی و توانائی عثمان علی عثمان زادہ، وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام، اقتصادی امور ڈویڑن کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ تاجکستان پاکستان سے بہت سی مصنوعات درآمد کر کے فوائد حاصل کرسکتا ہے، پاکستان اپنے برادر اور قریبی دوست ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ کمیشن کانفرنس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہوگا، دونوں ممالک کے مابین کاسا 1000 منصوبہ بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، تاجکستان سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :