غلط سزا کی تلافی، نیوزی لینڈ حکومت لاکھوں ڈالر ادا کرے گی

جمعرات 16 جون 2016 10:53

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء )نیوزی لینڈ کی حکومت ایک شخص کو غلط سزا دیے جانے کی بھاری مالی تلافی پر آمادہ ہو گئی ہے۔ ٹائنا پورا نامی شخص کو جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں بیس برس کی سزا کاٹنا پڑی تھی حالانکہ اْس نے ان جرائم کا ارتکاب کیا ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اِس عدالتی غلطی کے ازالے کے طور پر نیوزی لینڈ کی حکومت ٹائنا پورا کو اٹھارہ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر زر تلافی ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے اْس سے باضابطہ طور پر معافی بھی مانگی ہے۔ ٹائنا پورا کو آک لینڈ کی رہائشی ایک خاتون سوزن برڈَیٹ کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے جرم میں سن 1994 میں سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سزا اعلیٰ ترین عدالت نے سن 2015 میں ختم کر دی تھی

متعلقہ عنوان :