عراقی کرد ایک ارب ڈالر ماہانہ کے بدلے بغداد سے معاہدے پر تیار

جمعرات 16 جون 2016 10:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)عراقی کردوں نے بغداد حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا وعدہ کرے تو یہ کرد اپنے علاقوں سے عراقی خام تیل کی برآمد میں اضافے پر تیار ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

عراقی حکومت نے رواں برس مارچ سے کرد علاقوں سے پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی برآمد روک دی تھی۔ تیل کی اس برآمد سے ہونے والی آمدنی پر بغداد حکومت اور خود مختار عراقی کردستان کے درمیان تنازعہ پایا جاتا ہے۔ کرد پائپ لائن سے عراق کا سرکاری ادارہ نارتھ آئل کمپنی بحیرہ روم میں ترک بندرگاہ جیہان تک یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل خام تیل پہنچا رہا تھا۔ اِس پائپ لائن کے ذریعے کرد بھی اپنے علاقے سے خام تیل جیہان پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :