شامی مہاجرین سے متعلق ڈونرز کا رویہ سست روی کا شکار، یو این ایچ سی آر

جمعرات 16 جون 2016 10:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے بتایا ہے کہ رواں برس شامی مہاجرین کے لیے ڈونرز کانفرنس میں گیارہ بلین ڈالر کے عطیات کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن چار مہینے گزرنے کے بعد ابھی تک صرف ان رقوم کا چوتھائی حصہ ہی فراہم کیا گیا ہے۔ یہ وعدے امیر ملکوں نے کیے تھے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ امین عواد کے مطابق شام کے مسلح تنازعے کی وجہ سے لبنان، اردن اور ترکی کو مہاجرین کی مسلسل آمد کا سامنا ہے اور اس صورت حال میں ڈونرز کی اجتماعی ناکامی کا سدباب از حد ضروری ہے۔ عواد کے مطابق فروری میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں گیارہ بلین ڈالر کے وعدوں میں سے اب تک صرف ڈھائی بلین ڈالر ہی مہیا کیے گئے ہیں۔