بنگلہ دیشی پولیس کا جہادی حملے روکنے کا نیا دفاعی پلان

جمعرات 16 جون 2016 10:51

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کے مغربی حصے میں مسلمان انتہا پسندوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس مختلف دیہات کے باسیوں کو بانس کے ڈنڈے اور سیٹیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ کسی بھی حملے میں سیٹیاں بجا کر بقیہ افراد کو مطلع کرتے ہوئے مدد کے لیے طلب کیا جا سکے۔ مغربی بنگلہ دیشی ضلع ماگْورا کی پولیس کے سربراہ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس دیہات کی صورت حال بدلنے کی کوشش میں ہے اور ڈنڈے اور سیٹیاں اِس سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ احسان اللہ کے مطابق لوگوں کے مورال کو بلند کرنے سے ہی عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی ابتدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :