لیبیا: یونٹی حکومت کی فوج نے جہادیوں کا جوابی حملہ پسپا کر دیا

جمعرات 16 جون 2016 10:50

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)شمالی افریقی ملک لیبیا کی یونٹی حکومت نے کہا ہے کہ بندرگاہی شہر سِرت میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کا جوابی حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اِس حملے میں پانچ حکومت نواز فائٹرز ہلاک اور سینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہادیوں نے جوابی حملے میں شہر کے اندر داخل حکومتی فوج کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے شیلنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مختلف مکانوں کی چھتوں پر سے نشانچیوں نے بھی فوجیوں اور معاون فائٹرز کو مسلسل نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کی۔ مغربی اقوام کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت نے اسٹریٹیجیک نوعیت کے ساحلی شہر سیرت پر قبضے کی عسکری مہم گزشتہ ماہ کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :