بجلی بحران حل نہ ہوا تووزیراعظم ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا جائیگا،سندھ حکومت کا اعلان

پورے صوبہ میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ اب15سے18گھنٹے ہوگیاہے ماہ صیام کابھی احترام نہیں کیاجارہا،ارکان سندھ اسمبلی کی تقاریر جلدصورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو وزیر اعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفاترکے آگے احتجاجی مظاہرہ کریں گے،مرادعلی شاہ

جمعرات 16 جون 2016 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)حکومت سندھ نے اعلان کیاہے کہ اگرسندھ کے ساتھ زیادتیاں جاری رہیں اوربجلی کابحران حل نہ ہواتواسلام آبادجاکروزیراعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفترکے باہرحکومت سندھ کی جانب سے مظاہرہ کیاجائے گایہ بات بدھ کے روزارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے بجلی کے بحران پرکہی گئی ارکان سندھ اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں تقاریرکرتے ہوئے شکایت کی کہ پورے صوبہ میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ اب15سے18گھنٹے ہوگیاہے ماہ صیام کابھی احترام نہیں کیاجارہا۔

(جاری ہے)

آخرعوام کہاں جائیں اوربجلی کے بل آسمان سے باتیں کررہے ہیںآ خرکس سے شکایت کی جائے اس پروزیرخزانہ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاکہ اب بہت ہوگیااگرجلدصورتحال ٹھیک نہ ہوئی توسندھ کابینہ کے ارکان وزیر اعظم ہاؤس اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کے دفاترکے آگے احتجاجی مظاہرہ کریں گے پھرجوہوگادیکھاجائے گا۔