اسلام آباد ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات

گلبوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اور سرگرمیوں پر پاکستانی مراسلے کا جواب دیدیا ملاقات میں پاک ایران تعلقات اوردیگر امور بھی زیر بحث آئے

جمعرات 16 جون 2016 10:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں گلبوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اور سرگرمیوں پر پاکستانی مراسلے کا جواب دے دیا ملاقات میں پاک ایران تعلقات اوردیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ بدھ کے روز ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موع پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کوئی بھی تیسرا ملک پاک ایران تعلقات پراثر انداز نہیں ہوسک۔ ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے چوہدری نثار علی خان کیایرانی حکومت کولکھے گئے خط کاجواب بھی دی۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے بھارتی ایجنٹ گلبوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اس کی ایران میں موجودگی اور سرگرمیوں سے متعلق خط لکھا ھا ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے فوری تبادلے کا نظام موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا دونوں راہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال۔

متلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔