جشاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ

آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا 7سے 8 نئے کھلاڑیوں کو آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور

بدھ 15 جون 2016 10:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)پی سی بی نے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ برس کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 5 کھلاڑیوں کی کنٹڑیکٹ سے چھٹی یقینی نظر آرہی ہے جن میں شاہد آفریدی، سعید اجمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اورعمر امین شامل ہیں تاہم تین کھلاڑیوں کی کٹیگری میں بہتری جبکہ 3 کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے جن کے نام ابھی سامنے نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق 7سے 8 نئے کھلاڑیوں کو آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے مجموعی طور پر تیس سے پینتیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔