وزیر اعظم نواز شریف کا آئندہ 24 سے 48 گھنٹو ں کے دوران طبی معائنہ ہوگا

بدھ 15 جون 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف آئندہ 24 سے 48 گھنٹو ں کے دوران طبی معائنے کیلئے لندن کے نجی ہسپتال جائیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پروہ آئندہ ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب وہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کسی بھی دن ملک واپس آجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے جس کے بعد انکی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی ٹیم وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی یا لندن میں مزید قیام کے بارے میں مشورہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :