پشاور،خیبر پختونخوا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان لیکن گریڈ 17 اور اوپر کے افسران مستفید ہونگے

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا رہا

بدھ 15 جون 2016 09:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)خیبر پختونخوا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان تو کردیا لیکن اس ان مراعات سے گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران مستفید ہونگے جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا رہا،درچہارم کے وہ ملازمین جن کی بنیادی تنخواہ ماہانہ چھ ہزار روپے ہوگا ان کی تنخواہ میں صرف چھ سو روپے اضافہ ہوگیا ہے جو موجودہ مہنگائی کے دور میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق اعلی افسران کو نوازہ گیا ہے لیکن کم گریڈ کے ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے صوبائی وزیر خزانہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں اضافہ 2013 اور 14 کا دس فیصد عبوری الاؤنس تنخواہوں میں ضم کرنے کی تجویز ہے اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں د س فیصد اضافہ کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ معذور افراد کی کنونس الاؤنس 1000 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح درچہ چہارم ملازمین کی واشنگ الاؤنس اور ڈریس الاونس 150 روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اورپی ایچ ڈی اور ایم فل ملازمین کو ماہانہ 2500 روپے وظیفہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل چارج، ڈپوٹیشن الاؤنس12000 روپے ماہانہ مقررکردیا ہے جس سے اعلی افسران مستفید ہونگے جبکہ بعض کم گریڈ ملازمین کو بھی اس کا فائدہ ملے گا کرنٹ چارج کی بالائی حد12000 روپے مقرر کردی ہے اورپے کوالیفکیشن میں بھی 50 فیصد اضافہ کی تجویز رکھی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :