BeLeave in Britain، بریگزٹ کے حق میں ’دا سن‘ کی سرخی

بدھ 15 جون 2016 10:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)برطانیہ کے مقبول ترین اخبار ’دا سن‘ نے بریگزٹ کے حق میں اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کثیر الاشاعت روزنامے نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں اپنے پہلے صفحے پر سرخی لگائی: ’بی لِیو ان برٹن‘۔

(جاری ہے)

اس اخبار نے برطانوی ووٹروں سے کہا ہے کہ برطانیہ کو اور بھی عظیم بنانے کا موقع ہاتھ آ گیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق یورپی یونین سے انخلا کی صورت میں برطانوی جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا اور اْس ثقافت اور اقدار کو تحفظ ملے گا، جن پر برطانوی عوام کو فخر ہے۔