بھارتی انتہا پسندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

ڈونلڈ ٹرمپ عنقریب دنیا کا بادشاہ بننے والا ہے، صدر بن گیا تو پاکستان پر حملے میں بھارت کی مدد کرے گا ، رہنما شیو سینا

بدھ 15 جون 2016 10:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) بھارتی شدت پسندوں کو ڈونلڈ ٹرمپ انسانیت کا نجات دہندہ لگنے لگا، وہ پاکستان پر حملے کے لیے ٹرمپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ شدت پسند تنظیم ہندو سینا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہندو سینا کے رہنما وشنوگپتا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا صدر بنا توپاکستان پر حملہ کرنے میں بھارت کی مدد کرے گا۔ وشنوگپتا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انسانیت کا نجات دہندہ بھی قرار دیا۔ وشنو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بہت جلد دنیا کا بادشاہ بننے والا ہے۔