ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے مارکیٹ میں کئی افراد کو یرغمال بنالیا،پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا

بدھ 15 جون 2016 10:26

امریلو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) ریاست ٹیکساس میں ایک مسلح شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنا کر علاقے میں خوف وہراس پھیلائے رکھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر ایمریلو کی مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے کئی گھنٹے درجنوں افراد کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنائے رکھا،حملہ کرنیوالا مشتبہ شخص کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا، تاہم مارکیٹ میں یرغمال بنا ئے گئے تمام افراد محفوظ ہیں، فوری طور پر حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :