ملک بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے،جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا،جوانوں اورقبائلی عمائدین سے ملے بے گھر ہونے والے افرا دکی جلد بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

بدھ 15 جون 2016 10:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے آپریشن کے خاتمے تک فوج وزیرستان میں رہے گی ۔ ٹی ڈی پیز کی بحالی کا عمل 2016 میں مکمل کر لیا جائے گا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار شمالی و جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر کیا آرمی چیف نے اپنے دورے میں آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا ۔

ٹی ڈی پیز کی واپسی کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔اہم سڑک اور ہسپتال کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا انہوں نے جوانوں اور قبائلیوں کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا فوج اپنا کام مکمل کئے بغیر واپس نہیں جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیس آپریشن اور کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے قوم کے تعاون سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

ملک بھر سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔ نآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ دن گزارار اور بے گھر ہونے والے افرا دکی جلد بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا آرمی چیف نے اپنے دورے میں پاک فوج کے جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ دن گزارا،جہاں آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور قبائلی خاندانوں کی بحالی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی قابلیت اور ان کی بہادری کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران وزیرستان میں جاری آپریشن اور قبائلی عمائدین کی نقل مکانی اور بحالی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔