اورنج ٹرین منصوبے کیلئے 85 ارب مختص

منگل 14 جون 2016 10:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) پنجاب حکومت نے چین کی مدد سے لاہور میں زیرتعمیر اورنج ٹرین منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں 85 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں اور آئندہ مالی سال میں ترقیاتی پروگرام میں سب سے زیادہ فنڈز لینے والا منصوبہ بن گیا ہے۔