الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے الزامات پراب بھی قائم ہوں،محمدافضل خان

ذمہ دارصرف جسٹس (ر)ریاض کیانی نہیں بلکہ پورالیکشن کمیشن تھا،جسٹس کیانی سے معافی عدالت کے کہنے پرمانگی،معافی نامے کاالیکشن دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے،سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 جون 2016 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے کہاہے کہ الیکشن2013ء میں دھاندلی کے الزامات پر اب بھی قائم ہوں دھاندلی کے ذمہ دار صرف جسٹس (ر) ریاض کیانی نہیں بلکہ پورا الیکشن کمیشن تھاجسٹس کیانی سے معافی عدالت کے کہنے پر مانگی تھی معافی نامے کا الیکشن دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں ہے پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ملک میں حق بات کرنے والے ہر شخص اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہونگا ،اگر الیکشن کمیشن کو ٹھیک نہ کیا گیا تو اگلے الیکشن میں اس بھی بدترین دھاندلی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

محمد افضل خان نے کہاکہ الیکشن 2013میں دھاندلی کے الزامات پر آب بھی قائم ہوں اور دھاندلی کے ذمہ دار صرف ممبر پنجاب جسٹس(ر) کیانی نہیں تھے بلکہ پورا لیکشن کمیشن اس میں ملوث تھا جسٹس کیانی سے غیر مشروط معافی عدالت کے جج کے کہنے پر مانگی ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ الیکشن کمیشن میں دوران ملازمت کئی موقع پر ان کی مخالفت کی تھی اسی طرح اپنے انٹریو کے دوران بھی ان کے خلاف کافی سخت باتیں کی تھی انہوں نے کہاکہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم ملک میں آزادانہ اور غیر منصفانہ انتخابات سمیت جو بھی حق بات کرے گا اپنی آواز اس کے آواز کے ساتھ ملاؤنگاانہوں نے کہاکہ ملک میں آزادہ اور غیر منصفانہ انتخابات کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے اس وقت افغانستان اور سری لنکا کے الیکشن کمیشن بھی ہم سے بہتر ہیں آئندہ الیکشن میں اگر ای سی پی کے نظام کو ٹھیک نہ کیا گیا تو اگلے الیکشن میں پھر بدترین دھاندلی ہو گی محمد افضل خان نے کہاکہ میرے خلاف میڈیا میں بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں غیر ملکی نشریاتی ادارے کو اس حوالے سے نوٹس بھیج رہا ہوں انہوں نے کہاکہ اگر میرے کسی قول سے اگر کسی بھی فرد یا ادارے کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس پر معافی چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کئے بغیر ملک میں آزادانہ اور غیر منصفانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے جو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں بہتر ہوگا۔