نائٹ کلب پر حملے کے بعد پولیس کا ملزم کے گھر پر چھاپہ
اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی جب کہ ملزم کے داعش سے تعلق کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ،لیپ ٹاپ سمیت دیگر کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں
منگل 14 جون 2016 10:55
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی جب کہ ملزم کے داعش سے تعلق کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اورلینڈو حملے کے ملزم عمر متین کے داعش سے تعلقات کے شبہے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا جب کہ پولیس نے 29 سالہ افغان نڑاد امریکی شہری عمر متین کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے لیپ ٹاپ سمیت دیگر کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں، پولیس نے ملزم کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔
ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد امریکا بھر میں سوگ منایا جارہا ہے جب کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاوٴس کے سامنے شمعیں بھی روشن کیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عمر متین سے 2013 اور 2014 میں انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہے میں تفتیش بھی کی گئی تھی مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیا تھا جب کہ ملزم نے گزشتہ ہفتے ہی 2 گنیں خریدی تھیں اور حملے سے قبل ملزم نے پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر کے داعش سے وفاداری کا اعلان بھی کیا تھا۔
حملہ آور کے والد صدیق متین کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے پر معذرت خواہ ہوں لیکن اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں جب کہ میں خود بھی نہیں جانتا تھا کہ عمر اس طرح کی کارروائی کرنے جارہاہے تاہم اس وقت پوری امریکی قوم کی طرح وہ بھی صدمے سے دوچار ہیں۔صدیق متین نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ان کا بیٹا عمر اس وقت شدید غصے میں آگیا تھا جب اس نے میامی میں ہم جنس پرستوں کو بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا تو اس کو یہ حرکت انتہائی ناگوار گزری۔ادھر حملہ آور عمر متین کی سابق اہلیہ ستارہ یوسفی کے مطابق عمر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، وہ پولیس افسر بننا چاہتا تھا اور اس کے لیے اس نے پولیس اکیڈمی میں اپلائی بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں پر 29 سالہ افغان نڑاد امریکی شہری عمر متین کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔منگل 14 جون 2016 کی مزید خبریں
-
مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرتی ہے ،عوام نے تین بار منتخب کیا،پرویز رشید
-
الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے الزامات پراب بھی قائم ہوں،محمدافضل خان
-
سوات یونیورسٹی میں ماسٹرزکے بعدتھیسزکرنے کیلئے پیسے لینے کاانکشاف
-
عید کے بعد وزیر اعظم نظر نہیں آئیں گے، نبیل گبول کا دعوی
-
اورنج ٹرین منصوبے کیلئے 85 ارب مختص
-
آزاد کشمیرانتخابات، تحریک انصاف،مسلم کانفرنس کا 16حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان
-
آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاتاہم ناک اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،علماء، طبی ماہرین
-
کراچی،تحریک انصاف نے باغی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی نااہلی کے لیے اسپیکرسندھ اسمبلی کوخط لکھ دیا
-
چنیوٹ،معروف روحانی شخصیت اور مصنف حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد حرم کعبہ مکة المکرمہ میں انتقال کر گئے
-
پنجاب کا 1681.44 ارب کا بجٹ پیش
-
افغان فورسز نے طورخم میں پاکستانی حدود میں واقع گیٹ پر فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
امریکہ کو بتا دیا جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اعزاز چوہدری
-
اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹرکی اسحاق ڈار سے ملاقات ، ایشیئن ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے آگاہ کیا
-
پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کوعیدتک وقت دیں گے،عمران خان
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دسویں جائزہ
-
سینٹ کا بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ ،پاکستان کی سفارتی تنہائی پر تحفظات کا اظہار
-
سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف5 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
-
ن لیگ والے مشکل میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
-
ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں
-
اسلام آباد ،چیئرمین احتساب بیوروقمرزمان کی اپنی کرپشن کاانکشاف
-
وزیراعظم نے جواثاثے ظاہرکئے اسکے علاوہ شوکت خانم کو عطیہ دینے اورسیاست خیر باد کہنے کیلئے تیارہیں،پرویز رشید
-
ایٹمی صلاحیت ہوتے ہوئے تزویراتی گہرائی کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
-
نیٹو بالٹک ریاستوں اور پولینڈ میں فوج تعینات کرے گا
-
سربیا کے وزیراعظم نے احتجاجاً یورپی یونین اور امریکی حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں
-
طیب اردگان کا باراک اوباما اور پیوٹن کے ساتھ ماڈل پارٹنر شپ قائم کرنے کے لئے اپنی کوششیں کامیاب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار
-
ایرانی سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں 10 عسکریت پسند ہلاک
-
سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن روانہ
-
یور و فٹبال کپ کے دوران پرتشد د واقعات ،150روسی شہری ذمہ دار قرار
-
نائٹ کلب پر حملے کے بعد پولیس کا ملزم کے گھر پر چھاپہ
-
شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کے اشارے دے دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.