سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن روانہ

منگل 14 جون 2016 10:55

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سعودی فرماروا شاہ سلمان کے حکم اور امریکی حکومت کی خصوصی دعوت پر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ متعدد امریکی عہدیداران کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں سعودی امریکا تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے حامل علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب امریکی سیآئی اے کے سربراہ جان برینن نے واضح طور پر کہا ہے کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملے میں سعودی عرب بطور ریاست ملوث نہیں اور کسی سعودی حکام نے اس حملے کی حمایت نہیں کی تھی۔سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سیکورٹی تعلقات اور دفاعی امور کو مزید مضبوط کرنے کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر دفاع کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی حکام کے ساتھ متعدد اہم اجلاس اور ملاقاتیں کرچکے ہیں۔