ایرانی سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں 10 عسکریت پسند ہلاک

منگل 14 جون 2016 10:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) ایرانی سیکیورٹی فورسز نے سردشت اور سیستان بلوچستان میں دس عسکریت پسنوں کو مسلح جھڑپوں میں ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایران سے اطلاعات کے مطابق عراقی سرحد سے جڑے سردشت علاقے میں پاسدارانِ انقلاب نے پارٹی برائے فری لائف آف کردستان کے 5 کرد باغیوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔ شناخت کے بعد بتایا گیا ہے کہ ان باغیوں نے ایک ماہ قبل باسیج ملیشیا کے تین اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔ اسی طرح جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں5 باغیوں اور ایک پولیس افسر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان باغیوں کا تعلق القاعدہ کی ذیلی شاخ جیش العدل سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :